ایس وے کا انتخاب

ماحولیاتی آلودگی سے پاک، معاشی مساوات کے معاشرے کے قیام کی طرف ایک قدم- معاشرے میں مساوات اور برابری کا فروغ
رہائش، خوراک اور دیگر تمام ضروریات اتنی مہنگی ہو گئی ہیں کہ بہت سے لوگوں کو ہر ماہ بلوں کی ادائیگیپر مسائل کا سامنا ۔
ناروے کے ارب پتی پچھلے دس سالوں میں دو گنا زیادہ امیر ہو گئے ہیں، جبکہ عام لوگوں کی زندگی کو مشکلات کا سامنا ۔ امیر اور غریب کے درمیان معاشی وسائل کے فرق میں اضافہ-
اب وقت آ گیا ہے کہ عام لوگوں کے مالی حالات میں بہتری لائی جائے ۔
ایس وے SV چاہتی ہے کہ:
ٹیکس نظام منصفانہ ہو۔ عام آمدنی والے کم ٹیکس دیں، اور جو زیادہ کماتے ہیں وہ زیادہ ٹیکس میں حصہ ڈالیں۔
بچوں کے لیے دی جانے والی امداد (barnetrygd) میں اضافہ ہو تاکہ بچوں والے خاندانوں کو مالی تحفظ ملے۔
نوجوانوں کاSV کو دیا گیا ووٹ ماحولیاتی تحفظ اور منصفانہ تقسیم کے لیے ایک بڑی آواز ہے۔
فلاحی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا
فلاحی خدمات خطرے میں ہیں۔ اسکول، بارنہاگر (kindergartens) اور صحت کی سہولیات بند ہو رہی ہیں، اور کام کرنے والوں کی تعداد ناکافی ہے۔ دائیں بازو کی جماعتیں امیروں کے لیے ٹیکس میں کمی کو سب پر فوقیت دیتی ہیں۔ SV چاہتا ہے کہ معاشرے کو اولین ترجیح دی جائے، اور فلاحی نظام کو مضبوط کیا جائے۔ مسئلہ پیسوں کا نہیں بلکہ منصفانہ تقسیم کا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ:
ہر شعبے میں کافی عملہ ہو۔ ہم اسکولوں، بارنہاگر اور صحت کے نظام پر زیادہ رقم خرچ کریں گے۔
ہر کرونر فلاحی خدمات پر خرچ ہو، نہ کہ بڑے سرمایہ کار اداروں کی جیبوں میں جائے۔
فلاحی خدمات کو وسعت دی جائے۔ ہم مفت SFO (اسکول کے بعد کی دیکھ بھال) اور سستی ڈینٹل کیئر چاہتے ہیں۔
ماحولیاتی بحران کا حل ضروری ہے
قدرتی ماحول تیزی سے تباہ ہو رہا ہے اور زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ ہمیں اپنی فطرت کی حفاظت کرنی ہوگی، آلودگی کو کم کرنا ہوگا، اور سبز نوکریاں پیدا کرنی ہوں گی۔ اگر آپ اس بات سے متفق ہیں کہ ماحولیاتی بحران کا حل ضروری ہے، تو آپ کو SV کو ووٹ دینا چاہیے۔
ہم چاہتے ہیں
کہ:
قدرتی علاقوں کی تباہی روکی جائے۔ ہمیں اپنے جنگلات، دریا اور زرعی زمین کی حفاظت کرنی ہوگی۔ تباہ شدہ علاقوں، جیسے اوسلو فئیورد (Oslofjorden)، کو بچانا ہوگا۔
سبز معیشت کی طرف منتقلی کو فروغ دیا جائے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ناروے ماحولیاتی اہداف حاصل کرے اور نئی نوکریاں پیدا کرے۔
پبلک ٹرانسپورٹ بہتر بنائی جائے۔ ہم ٹرینوں کے نظام میں بہتری، بسوں کی سہولت میں اضافہ، اور ریوتر (Ruter) کی قیمتیں کم کرنا چاہتے ہیں۔
بین الاقوامی یکجہتی
دنیا کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو جمہوریت، یکجہتی اور تعاون کے لیے آگے بڑھیں۔ جب ٹرمپ اور پوتن جیسے رہنما خطرہ بنیں، تو ہمیں جمہوریت کا دفاع کرنا چاہیے۔ جب نسل کشی کا خطرہ ہو، تو ہمیں بین الاقوامی قانون کا ساتھ دینا چاہیے۔ جب دنیا میں عدم مساوات بڑھے، تو ہمیں غریبوں کا ساتھ دینا چاہیے۔
ہم چاہتے ہیں کہ:
فلسطین آزاد ہو۔ اسرائیل پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ تیل کا فنڈ (Oljefondet) جنگ اور قبضے سے نکالا جائے۔
یوکرین آزاد ہو۔ ہمیں یوکرین کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنی ہوگی۔
دنیا کے غریبوں سے زیادہ یکجہتی دکھائی جائے۔ ناروے کو عالمی عدم مساوات اور ماحولیاتی بحران کے خلاف کوششوں کو دوگنا ہونا چاہییں۔ مزید روزگار کے مواقع ہوں، اور کھیل و تفریح کی سرگرمیاں سستی ہوں۔